ڈبل روٹی کا استعمال انسانی صحت کیلئے کیسا ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری
06-18-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنی ڈبل روٹی سہولت فراہم کرتی ہے اس کے اثرات بھی صحت پر برے ہی مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس میں میدہ، چینی، خمیر اور تیل بھی شامل ہوتا ہے جو صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ڈبل روٹی صحت کو اس لیے متاثر کرسکتی ہے کیونکہ ڈبل روٹی میں کاربو ہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس کے ساتھ glycemic نامی اجزا بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ جس کھانے میں glycemic زیادہ ہو وہ بھوک کو بڑھاتا ہے جس کے باعث انسان زیادہ کھانا کھاتا ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہصبح ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے سے آپ کے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے، خون میں شوگر کی مقدار کا زیادہ ہونا آپ کو ٹائپ 2 شوگر کا مریض بنا سکتا ہے۔