سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب، پاکستانی 137 رکنی سکواڈ کی شرکت
06-18-2023
(لاہور نیوز) 16 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب، ثقافتی لباس میں ملبوس پاکستان کے 137 رکنی سکواڈ کی بھرپور شرکت۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر اولمپیا سٹیڈیم میں آمد پر پاکستانی دستے کا پرتپاک استقبال کیا گیا، میر پور خاص سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ایتھلیٹ ثناء افتتاحی تقریب کے 8 مشعل بردار کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔جرمن صدر فرینک والٹرز اور چانسلر اولف شولز نے بھی تقریب میں شرکت کی، سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ میں تقریبا 190 ممالک سے 7 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ میں 26 مختلف نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، پاکستان کے 137 رکنی وفد میں 54 مرد اور 33 خواتین کھلاڑی بشمول اپنے کوچز اور دیگر عہدیداران شامل ہیں، ایونٹ 17 سے 25 جون تک جاری رہے گا ۔پاکستانی کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لیں گے ان میں ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال ،بوچے، سائیکلنگ، فٹسال کے مقابلے شامل پاکستانی دستہ ہاکی، پاور لفٹنگ، تیراکی، ٹینس اور ٹیبل ٹینس میں اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھائے گا۔