پاکستان پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

06-18-2023

(لاہور نیوز) پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

مالدیپ کے شہر مالے میں جاری پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو ناک آؤٹ کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔پاکستانی کھلاڑی  زین الحسن خان ، عمیر جان، عبدالوہاب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش کیخلاف 66-84پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، زین الحسن خان، عمیر جان نے 19،19، عبد الوہاب نے 16پوائنٹس سکور کئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح ہے، لیگ راونڈ میں گرین شرٹس نے میزبان مالدیب، بھوٹان کو بھی شکست دی تھی پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20جون کو کھیلے  جائینگے۔