محمد حارث کو بلے بازی میں کس چیز کی ضرورت ہے؟کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

06-18-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کیپر اور بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ مجھے بلے بازی میں صبر کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں محمد حارث کا کہناتھا کہ میں بیٹنگ میں تحمل اور ٹھہراؤ لانے کی کوشش کر رہا ہوں ، مجھے بیٹنگ میں صبر کی ضرورت ہے ، چوکا چھکا مار سکتا ہوں، اب مجھے سنگلز اور ڈبلز بھی لینا ہیں ، اگر میں تحمل کے ساتھ کھیلوں تو 35 کو 50 اور 50 کو70 رنز میں تبدیل کر سکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں ، میں ٹی 20 اگر تیز کھیلتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسی فارمیٹ میں رہوں ، بھارتی کیپر ریشبھ پنت سمیت کئی کیپرز تینوں فارمیٹ میں تیز کھیلنے کی وجہ سے ہیں ، ایڈم گلکرسٹ بھی ماضی میں ہر فارمیٹ میں تیز کھیلتے تھے ۔