دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست، پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان

06-18-2023

(ویب ڈیسک)دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

ورلڈ آف  سٹیٹکس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہے جو کہ دنیا میں چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ ہے۔جنوبی امریکی ملک وینز ویلا میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار دنیا میں تیز ترین ہے، وینز ویلا میں مہنگائی کی شرح میں 436 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فہرست میں عرب ملک لبنان 269 فیصد کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا پڑوسی ملک شام 139 فیصد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ ارجنٹینا 114 فیصد کے ساتھ چوتھے، ترکی 39 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔