ریلوے ملازمین پھٹ پڑے،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کا احتجاج

06-18-2023

(ویب ڈیسک)محکمہ ریلوے کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین سراپا احتجاج ہوگئے ۔

لاہور ڈیزل شیڈ میں ریلوے پریم یونین سی بی اے نے احتجاج کیا، رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں جبکہ عید الاضحیٰ میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔صدر پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکریٹری خضر حیات بیگ،سینئرنائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کا بندوبست کریں۔ یاد رہے کہ یہ ایڈوانس نہیں بلکہ مقررہ تاریخوں پر ملنے والی تنخواہیں تھی جو اب تک نہیں مل سکی ہیں، جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔