منشیات کے زیادہ استعمال سے مرد زیادہ موت کے منہ میں کیوں جاتے ہیں؟جانئے

06-18-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ منشیات زیادہ مقدار میں لینے سے خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ موت کا شکار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق تحقیق میں پایا گیا ہے کہ منشیات زیادہ مقدار میں لینے سے مردوں میں موت کا امکان خواتین کے مقابلے میں2  سے 3  گنا زیادہ ہے کیونکہ  مرد خواتین کے مقابلے زیادہ شرح پر منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ماہرین  نے کہا کہ اگرچہ مردوں عورتوں دونوں کو ہی آج کے دور میں فینٹانائل سے آلودہ ادویات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن کوئی اور چیز ہے جو مردوں میں نمایاں طور پر زیادہ شرح پر اموات کا باعث بن رہی ہے۔ مطالعہ کی شریک مصنفہ اور این آئی ڈی اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نورا وولکو کا کہنا تھا کہ ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مرد زیادہ کثرت سے یا زیادہ مقدار میں منشیات کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ خواتین میں ایسے حفاظتی عوامل موجود ہوں جو مردوں کے مقابلے میں ان کی موت کے خطرے کو کم کرتے ہوں۔