جنک فوڈ کے نیند پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین خبردار کردیا

06-18-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ جنگ فوڈ گہری نیند کے مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین  کی جانب سے تحقیق میں صحت مند افراد کے کھانے سے  ان کی نیند پر ہونے والے اثرات کے متعلق مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق میں 15 افراد نے شرکت کی اور معمول کی ترتیب سے غیر صحت مند اور صحت مند غذائیں کھائیں۔محققین نے مطالعے میں دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے جنک فوڈ کھایا تھا ان کی گہری نیند کا معیار ان افراد کی نسبت بد تر تھا جنہوں نے صحت مند غذا کھائی تھی۔ ماہرین کا تحقیق کے بعدکہنا تھا کہ خراب غذا اور خراب نیند عوامی صحت کے متعدد مسائل کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ جس طرح  ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، اسی طرح محققین کا خیال تھا کہ اس بات کا مطالعہ دلچسپ ہوگا کہ آیا ہماری غذا ہماری نیند پر اثرات مرتب کر سکتی ہے کہ نہیں؟ تحقیق میں نارمل نیند لینے والے 15 افراد کے ایک گروپ نےنیند کی تجربہ گاہ میں وقت گزارا اور تمام افراد نے ایک ہفتے تک مختلف غذائیں کھائیں۔ اس دوران ان کی نیند، سرگرمی اور کھانے کے معمول کی نگرانی کی گئی۔ماہرین  کا کہنا تھا کہ محققین نے دیکھا کہ شرکاء نے جب 2 کھانے کھائے تب ان کی  نیند کی مقدار برابر تھی۔ ساتھ ہی 2  کھانے کھانے کے بعد شرکاء نے نیند کے مختلف مراحل میں برابر مقدار میں نیند لی۔ انہوں نے بتایا کہ محققین بالخصوص ان افراد کی گہری نیند کی خصوصیات جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ سائنس دانوں نے خاص طور پر تیسرے مرحلے کی نیند کا مشاہدہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے جنک فوڈ کھایا تھا ان کی نیند صحت مند غذا کھانے والوں کی نسبت کم گہری نیند تھی۔