اولمپکس ورلڈ گیمز : وزیراعظم کا خصوصی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

06-18-2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 میں حصہ لینے والے پاکستان کےخصوصی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کےخصوصی کھلاڑیوں کے لیے میری نیک خواہشات ہیں جو سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 میں حصہ لینے کے لیے جرمنی میں ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ مرد اور خواتین کھلاڑی پر مشتمل 87 رکنی دستے نے پاکستان کی عالمی ایونٹ میں بھرپور نمائندگی کی  ہے، اب وقت آگیا ہے کہ 11 گیمز کی تیاری کے دوران ان کی محنت کا پھل حاصل کیا جائے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے خصوصی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور عزم کے ذریعے مادر وطن کا نام روشن کرنے کے لیے اس بڑے موقع کو استعمال کریں گے ، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔