سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈرگرفتار

06-18-2023

(لاہورنیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم ٍڈیرہ غازی خان میں  سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کررہا تھا ۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کررہا تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں ۔