نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کو مزید ذمہ داریاں تفویض

06-18-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی عامر میر کو اطلاعات اور ثقافت کے بعد مزید ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

عامر میر کو اطلاعات و ثقافت کے ساتھ پنجاب کی نگران کابینہ میں سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا قلمدان بھی دے دیا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی طرف سے احکامات کے بعد محکمہ سروسز پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔