سیاست کا محور پاکستانی عوام، جلد پارٹی منشور پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان
06-18-2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، جلد پارٹی کا منشور پیش کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں پر تنقید تو کرتے رہے لیکن مسائل کا حل کسی نے نہ بتایا، استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے ملک کو درپیش مسائل سے نمٹا جائے گا، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ان حالات میں کوئی ایک جماعت کوئی فرد واحد مسائل کا حل نہیں نکال سکتا، بحیثیت پاکستانی مل جل کر ملکی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کیساتھ ملانا ہو گا، عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے حکمت عملی پر کام کرنا ہے، استحکام پاکستان پارٹی نفرتوں کا خاتمہ اور شدت پسندی کو ختم کرے گی، استحکام پاکستان پارٹی کا مقصد ملک میں معاشی و سیاسی محاذ پر بہتری لانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی مسائل کے حل کا روڈ میپ دے گی موجودہ سیاسی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔