مریم نواز کا یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

06-18-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 مریم نوازشریف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور پیر کو یوم سوگ منانے کے وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے جاں بحق پاکستانیوں کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ہیومن سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے۔