یونان کشتی حادثہ، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں: چیئرمین علماء کونسل

06-18-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل سمندروں میں ڈوب رہا ہے، بدقسمتی سے مجرمین پکڑے جاتے ہیں اور پھر ضمانتیں ہوجاتی ہیں، چیف جسٹس صاحب سوموٹو لینا ہے تو اس پر لیں، اب تک ہزاروں پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے، جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں یہ سب سے بڑے مجرم ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا جتنی محنت بیرون ملک جا کر کرتے ہیں اتنی محنت ملک میں رہ کر کی جائے،  پاکستان کو بہتری کی طرف جانا ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکلنا ہے، روس کے ساتھ تیل کے معاملات بہتر ہورہے ہیں، پاکستان کے اندر دنیا سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں نوجوانوں کی طرف بھی توجہ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں میں تشدد کا رجحان پیدا ہورہا ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا جو 9مئی کو ہوا، کیا کبھی کسی نے غصے میں آکر شہدا کی توہین کی ہے؟ اوورسیز چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہوکر ملک پر توہین لگا رہے ہیں۔