قربانی کے جانور خریدنے جانیوالوں کے لیے ٹریفک پلان مرتب،اضافی وارڈن تعینات
06-18-2023
(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے شہر بھر میں قائم عارضی مویشی منڈیوں کے راستوں پر اضافی وارڈنز تعینات کر دیے گئے۔
صوبائی دارالحکومت میں عید قرباں کے پیش نظر عارضی مویشی منڈیاں قائم کردی گئی ہیں، منڈیوں کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سی ٹی او(چیف ٹریفک آفیسر) لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہر میں 9 مویشی منڈیوں کے ارد گرد ٹریفک پلان کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے، مویشی منڈیوں کے باہر 4 ڈی ایس پیز، 18 سینئر وارڈنز اور 160 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔