سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری

06-18-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔

نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان  سےملاقات کی ،دوران ملاقات وفد نے گورنر پنجاب کی توجہ سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پردلائی۔ نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھی کے وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل ہسپتالوں،ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں ، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی اسامیاں موجود ہیں۔ وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سےمحروم ہے، پنجاب کے بیشتر افراد ہومیوپیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔ بعدازاں گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کےمطابق خالی سیٹوں پر ہومیوپیتھی ڈاکٹر بھرتی کیے جائیں۔