حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا، سراج الحق

06-18-2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یونان کشتی سانحہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، سیکڑوں نوجوانوں نے بہتر مستقبل کیلئے لاکھوں روپے خرچ کیے، کھلے سمندر میں جان سے گئے، گھر کی امیدیں بھی ان کے ساتھ ہی ڈوب گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں یا مزدور، حالات سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، حکمرانوں اور حکومتی پارٹیوں سے منسلک لوگوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں، عوام کی قسمت میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، ظالمانہ نظام سے نجات ضروری ہے۔