حمزہ شہباز کا کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

06-18-2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ جاں بحق ہونےوالوں کی مغفرت اورلواحقین کےصبر کے لئے دعاگو ہوں، ایسے حادثات سے بچاو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں، تیز رفتاری کی روک تھام اور گاڑیوں کی جانچ کےعمل کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے تھے۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس راولپنڈی سے جھنگ جا رہی تھی۔