گرین ٹاؤن: گن پوائنٹ پر گھر میں واردات کرنیوالا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

06-18-2023

(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گن پوائنٹ پر گھر میں واردات کرنے والے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ارحم عرف راما اور مانا کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے 27 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس پی جاوید حسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں،  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، شہری اپنے گرد و نواح کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔