شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی، وجہ کیا بنی؟

06-18-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ 17 ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیا کپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا۔ قبل ازیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ انکی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کریں گے۔