ریموٹ کنٹرول کے ذریعےکم پیٹرول ڈالنے والے 2 پمپ سیل

06-18-2023

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے شیخوپورہ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد کم پیٹرول ڈالنے والے 2 پیٹرول پمپ سیل کردیے۔

پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث 6 افراد کو حراست میں بھی  لے لیا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کےاشتراک سے کم پیٹرول ڈالنے والے پمپوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو 2 پیٹرول پمپوں پر ڈسپنسر میں نصب ڈیجیٹل آلات پکڑے گئے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہےکہ ان پمپوں پر ریموٹ کنٹرول کےذریعے 50 فیصد کم پیٹرول بھرا جاتا تھا۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے ریموٹ کنٹرول آلات ضبط کرکے  6 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔