نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل واپڈا نے جیت لیا
06-18-2023
(ویب ڈیسک) واپڈا کی ٹیم نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
نیشنل ویمینز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں اسلام آباد ڈویژن کو واپڈا کے ہاتھوں 63-27 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد ڈویژن کی اسماء خان چیمپئن قرار پائیں، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔