اسلامک ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو کتنے ملین ڈالرز دے گا؟بڑی خبر سامنے آگئی

06-17-2023

(ویب ڈیسک)اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 600 ملین ڈالرز دیے جائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 600 ملین ڈالرز قرض فراہم کررہا ہے۔پاکستان کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے کُل 2.7 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے۔ 2.7 ارب ڈالرز کے علاوہ آئی ڈی بی سے مزید 600 ملین ڈالر کا قرضہ ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی ہے جو پیشگی مرحلے میں ہے۔