سوشل میڈیا صارفین کا انوکھا کارنامہ ، اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل ڈھونڈ نکالی

06-17-2023

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل کو ڈھونڈ لیا۔

تفصیلات کےمطابقسوشل میڈیا پر ایک ترکش بلاگر کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس کو صارفین نے ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دے دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر ایک نوجوان نے ترکش بلاگر کی تصاویر شیئر کی ہے جو ہانیہ عامر سے بےحد مماثلت رکھتی ہے۔ رپورٹ کےمطابق علینا اوزترک گلکو نامی اس ترکش بلاگر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں،کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ عامر کی جڑواں بہن لگتی ہے۔