کبریٰ خان کی سالگرہ ،اداکارہ کی مداح نے منفرد کام کردیا

06-17-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی مداح نے ان کی سالگرہ کے موقع پر غربا میں کھانا تقسیم کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کبریٰ خان اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اداکارہ کی سالگرہ پر ان کی ایک مداح نے ناقابلِ یقین تحفہ دے کر اُن کا دل جیت لیا ہے۔کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ایک مداح نے سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے نام سے کھانا تقسیم کیا ہے۔ کبریٰ خان نے اپنی اس مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاسٹوری پر لکھا کہ وہ مداح کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہوگا، وہ حیران ہیں اور مداح کا اتنا پیار دیکھ کر ان کے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔یاد رہے کہ 2014 میں فلم نامعلوم افراد سے پاکستان شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی کبریٰ خان 30 برس کی ہوچکی ہیں۔