عبدالرزاق کا بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کیساتھ ویڈیو وائرل کا معاملہ، کرکٹر نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

06-17-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلارٹی عبد الرزاق نے بھارت کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کی حقیقت بیان کردی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق  کا کہنا تھا  کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، وہاں انکی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری انکے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ سابق آل راؤنڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہنچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔