کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی،کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سگریٹ ضبط

06-17-2023

(ویب ڈیسک)کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سگریٹ ضبط کرلئے ۔

تفصیلات کےمطابق کسٹم انٹیلی جنس نے لاہور سمیت پنجاب بھر  میں 13 لاکھ سمگل شدہ سگریٹس برآمد کر لیے ، جن کی مالیت 75.3 ملین ہے۔ اسی طرح کے پی کے کسٹم انٹیلی جنس نے 43.9 ملین روپے مالیت کے ساڑھے11 لاکھ سمگل شدہ سگریٹ اپنے قبضے میں لئے ہیں۔ مجموعی طور پر گزشتہ 10 روز  کے دوران کسٹم  انٹیلی جنس نے  سمگل شدہ ساڑھے 81 لاکھ سگریٹ ضبط کئے، جن کی مالیت 30کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، اس سے موجودہ مالی سال 2022-23ء میں کسٹم انٹیلی جنس کے ذریعے سمگل شدہ سگریٹس کی ضبطگی کی کل تعداد3 کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔