پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کی میلبرن میں انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ میں کامیابی
06-17-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کے باکسر آصف ہزارہ نے میلبرن میں انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ میں بڑی کامیابی اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آصف ہزارہ نے تھائی لینڈ کے باکسر سیمن کو شکست دی، پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے سپر فلائی ویٹ 52 کلوگرام کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب آصف ہزارہ کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے باکسنگ ایرینا میں بھر پور جشن منایا، پاکستانی کمیونٹی نے نوجوان باکسر کی خوب حوصلہ افزائی کی۔