اسلام آباد سے لاہور آنیوالی مسافر بس حادثے کا شکار ، 11 افراد جاں بحق

06-17-2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد سے لاہور آنیوالی مسافر بس سالٹ رینج میں حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس ڈیوائیڈر لائن کو توڑ کر مخالف سمت  میں جا کر الٹ گئی، مسافروں سے بھری بس کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد  کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔