بیوی سے جھگڑے پر ڈولفن پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی

06-17-2023

(ویب ڈیسک) دوسری بیوی سے جھگڑے پر ڈولفن پولیس اہلکار سخاوت نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ رات گئے گلستان کالونی غازی روڈ پر پیش آیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق اہلکار اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے سنگین قدم اُٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی۔ واقعہ کا مقدمہ متوفی کے بھائی کی مدعیت میں اس کی بیوی اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کرلیا گیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔