سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
06-17-2023
(لاہور نیوز) سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
سورج اپنے تیور دکھانے لگا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں چوتھے نمبر آ گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 122 ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے طبی ماہرین نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ مشروبات استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔