کرپشن کے الزامات : سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی ملازمت سے معطل
06-17-2023
(ویب ڈیسک) بدعنوانی کے الزامات پر اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کے معاملے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کر دیا گیا۔
معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کئے گئے جبکہ معطلی کے آرڈر سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کئے گئے۔ دوسری جانب ڈی جی پارلیمنٹری افیئرز رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کر دیا گیا، محمد خان بھٹی اور رائے ممتاز بھٹی سے ملازمین کی خدمات بھی واپس لے لی گئیں۔ خیال رہے کہ محمد خان بھٹی سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے، ان کو ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔