لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی

06-17-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

ذرائع مارکیٹ لاہور کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے کے بعد سادہ روٹی کی قیمت 20 سے 15 روپے مقرر کر دی گئی جبکہ سادہ نان 30 سے 25 روپے کا فروخت ہونے لگا، روغنی نان 70 سے 40 روپے پر آ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں یہی قیمت ہو گی، بعض تنور مالکان زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گندم کی قیمت کم ہونے کے بعد نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔