لاہورمیں آٹے اور گندم کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

06-17-2023

(ویب ڈیسک) لاہورمیں آٹے اورگندم کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا،گندم 400 روپے اضافے کے بعد ساڑھے 4ہزار روپے فی من ہوگئی جبکہ 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

لاہورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلا 234 روپے اضافے کے بعد 2ہزار650 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 2ہزار416 روپے ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وجہ گندم کی آزادانہ نقل و حرکت پر ناجائز پابندی ہے، دن رات ناکے لگا کرگندم سے بھری گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں۔