روس کو چاول برآمد کرنے کیلئے مزید 15 کارخانے منظور

06-16-2023

(لاہورنیوز) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ (ایم این ایف ایس آر) نے روس کو چاول برآمد کرنے کیلئے مزید 15 کارخانے منظور کروا لیے۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق یہ برآمدات ملکی معیشت کو فروغ دینے کی طرف ایک بڑی کامیابی ہے، روس نے چند سال قبل کیڑوں اور کیڑے مار ادویات کی وجہ سے پاکستانی چاول کی برآمدات پر پابندی لگائی تھی۔ سال 2021ء میں صرف 4 چاولوں کی ملوں کو پاکستان سے روس کو چاول برآمد کرنے کی اجازت تھی، پاکستان سے چاول کے اب 19 کارخانے روسی فیڈریشن کو چاول برآمد کرسکیں گے۔مزید برآں پاکستان اب ایشیا، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کی منڈیوں میں بھی چاول کی برآمدات میں اپنی جگہ بنا سکے گا۔