ایف بی آر نے 11 لاکھ 61 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ کیا، وزارت خزانہ

06-16-2023

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ 11 ماہ میں 11 لاکھ 61 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ کیا ہے۔

وزارت ‏خزانہ کے مطابق ‏50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ایک بڑا قدم ہے، بجٹ میں مخصوص شعبوں میں ٹیکس چھوٹ کا اعلان معاشی ترقی کیلئے کیا گیاہے، ٹیکس چھوٹ کا مقصد عام شہری کو روزگار اور ذریعہ معاش کیلئے پائیدار راستہ فراہم کرنا ہے۔ ٹیکس چھوٹ میں رکھی گئی رقم پھر بھی کم ہے، بجٹ میں ریلیف اقدامات صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود نہیں، بی آئی ایس پی کا بجٹ 400 سے بڑھا کر450 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے فروری 2023ء میں بی آئی ایس پی کا بجٹ 350 روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کیا تھا، بجٹ میں متوسط طبقے کے افراد کے لیے اربوں روپے ٹارگٹڈ سبسڈی مختص کی گئی۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے 5 اشیائے ضروریہ پر35 ارب روپے ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی ہے جبکہ یہ سہولت‎بی آئی ایس پی‎سے  مستفید ہونے والوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔