جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز ویمنز کرکٹ کیلئے بہت اہم ہیں،ندا ڈار

06-16-2023

(لاہور نیوز)کپتان ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز ویمنز کرکٹ کیلئے بہت اہم ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بحیثیت کپتان پہلی سیریز ہونگی ،اپنے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرکے یادگار بنانا چاہتی ہوں، پاکستانی ویمنز ٹیم کے لیے اگلے ب12  ماہ بہت مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرنے ہیں جبکہ  آنے والی سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ندا ڈار نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ تجربہ کار ٹیم ہے جس میں اعلی ٰ کھلاڑی موجود ہیں ، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، یہ سیریز ویمنز کرکٹ کے لیے بہت اہم ہونگی۔