نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سکیم لانے کی بازگشت

06-16-2023

(لاہور نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سکیم لانے کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں کامل علی آغا نے کہا کہ نان کسٹمزپیڈ گاڑیوں کے معاملے کو حل کرائیں۔ انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ پہلے کی طرح کوئی سکیم نکالیں، حکومت کو ڈالرز چاہئیں جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم اس وقت کوئی نئی ایمنسٹی دینے کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہم صرف حکومت کو تجویز دے سکتے ہیں۔