سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ

06-16-2023

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے کے بعد 1965 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 530 روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔