ملک بھر میں سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟جانئے

06-16-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ غالب رہا، دوپہر دو بجے تک انڈیکس میں پوائنٹس میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی تھی،تاہم دوپہر تین بجے کے بعد انڈیکس میں مندی کی واپسی ہوئی جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 67.87 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41301.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ رپورٹ کےمطابق پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.16 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 5 کروڑ 99 لاکھ 65 ہزار 58 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا