آئی ایم ایف کی بجٹ بہتری کیلئے پاکستانی حکومت سے ملکر کام کرنے پر آمادگی

06-16-2023

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہےکہ بجٹ کو بہتر بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری سے قبل اسے بہتر بنانے کیلئے  حکومت سے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، حکومت کی جانب سے بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوادیا گیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کیلئے  وسائل کو کم کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بھی قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دے دیا ہے۔