زرمبادلہ کے ذخائر ملکی ضروریات سے کتنے کم ہیں؟سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشاکا بیان جاری

06-16-2023

(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی ضروریات سے 14 ارب ڈالر کم ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تخمینہ ایک ماہ کی درآمدی صورت حال کی بنیاد پر لگایا گہا ہے اور جس کے مطابق ایک ڈالر کی سطح 322 روپے کے مساوی ہونی چاہئے اور اگر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کے درآمدی بوجھ کو برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں تو ایک ڈالر کی قدر 264 روپے کے مساوی ہوجائے گی۔   ڈاکٹر پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ملنے کی صورت میں پاکستان کے پاس واحد راستہ یہی بچا ہے کہ وہ بیرونی قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کرائے،پاکستان کی سب سے بڑی مشکل ملٹی لیٹرل قرضے ہیں۔زیادہ قرضہ انہی ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے،اس قرضے کی واپسی سب سے بڑا چیلنج ہے جبکہ دوسرا بڑا چیلنج آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنا ہے۔