پاکستان کو ورلڈ کپ میچ بھارت کیخلاف کہاں کھیلنا چاہیے؟شاہد آفریدی نے خواہش کا اظہار کردیا

06-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں، جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دے گی۔ پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ٹیم کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانا چاہیے اور کھیلنا چاہیے، اگر یہ چیلنج ہے تو اسکا واحد راستہ جیت ہے، ہمارے  کھلاڑی  جائیں کھیل کر  جیتیں اور اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں۔