شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
06-16-2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر جبکہ مریم نواز شریف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئیں۔
احسن اقبال سیکرٹری جنرل اور عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہو گئے، اسحاق ڈار سیکرٹری فنانس ،صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے، مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعا ت منتخب ہو گئیں۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل اجلاس میں قرار داد پیش کی، قرارد اد میں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، قرار داد میں شہباز شریف خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔