چائلد پروٹیکشن بیورو کا ایک اور احسن اقدام، بیورو میں ' بیک شاپ' کا افتتاح

06-16-2023

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ’’بیک شاپ‘‘ کا افتتاح کردیا گیا، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور دیگر ملازمین نے بیک شاپ سے بیکری آئٹمز خریدیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی 18سال سے زائد عمر کی بچیوں  کو  معروف ریسٹورنٹ میں بیکنگ کورس کروایا گیا،کورس مکمل کرنے کے بعد بچیوں نے  بیورو میں بیک شاپ کھولی۔ بیک شاپ کے افتتاح کے موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو مختلف اداروں میں ٹریننگ کورس کروانے کے بعد ملازمت بھی فراہم کی جارہی ہے، بچوں کیلئے تعلیم کے ساتھ فنی تربیت اور سکل ڈویلپمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ "بیک شاپ" سے ڈائریکٹر جنرل اور بیورو کےملازمین نے بھی بچیوں کی تیارکردہ بیکری آئٹمز خریدیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔