ایل ڈی اے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

06-16-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے دفتر میں ہنگامہ آرائی اور عملے پر تشدد کا معاملہ کے بعد ایل ڈی اے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔

پبلک ڈیلنگ کے لیے آنے والے افراد ون ونڈوسیل پر رابطہ کریں گے، ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے کی جانب سے مراسلہ جاری  کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے فوکل پرسن اور  ڈائریکٹر شکایات کے ازالے کے لیے دن 11 سے 12 بجے کے دوران ون ونڈو سیل پر موجود رہیں گے، اگر کسی شہری کو متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کا وزٹ کرنا ہو گا  تو  ڈائریکٹر ون ونڈو سیل خصوصی پاس جاری کرے گا۔  ایل ڈی اے حکام کی جانب سے چیف سکیورٹی آفیسر و دیگر ونگز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔