کنیئرڈ کالج کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش
06-16-2023
(لاہور نیوز) کنیئرڈ کالج کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی سابق وزیر مملکت قانون و پارلیمانی امور بیرسٹر مہرین انور راجہ تھیں، ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکسٹائل ڈیزائن کی سربراہ صائمہ جبار نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ نمائش میں گھریلو تشدد،ہراسگی، وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے فن پارے پیش کیے گئے، بیرسٹر مہرین انور راجہ نے طالبات کے زوق اور وژن کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی بیرسٹرمہرین انور راجہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کی کردار سازی اور ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔