پانی کے ضیاع پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

06-16-2023

(لاہور نیوز) پانی ضائع کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، واسا نے پانی کے ضیاع پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی ہدایت پر واسا نے حکمت عملی بنا لی، پانی کے ضیاع پر جرمانہ کی رقم دس ہزار روپے کر دی گئی، واسا نے تمام صارفین کو دس ہزار جرمانہ کرنے کا انتباہ جاری کر دیا، واسا نے پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہر ٹاﺅن میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ  کیا ہے۔  پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانوں کے ساتھ پہلی بار سزا بھی دی جائے گی، پانی ضائع کرنے پر جرمانے عائد اور ریکوری نہ کرنے پر سزا دی جائے گی،  واسا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن جرمانہ ادا نہ کرنے والے صارف کے خلاف ایف آئی آر کروائے گا۔