تاریخی عمارات کی حوالگی عدالتی فیصلے سے مشروط کرنے کے حکم میں توسیع
06-16-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں شاہی قلعہ، شالیمار باغ اور مقبرہ جہانگیر کو والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے عرفان علی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ان تاریخی عمارتوں کی حوالگی عدالتی فیصلے سے مشروط کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کا جمع کروایا گیا جواب مسترد کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس نکتے پر معاونت کریں کہ کیا نگران وزیر اعلیٰ ایسے اہم فیصلے کرسکتا ہے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آئندہ سماعت پر پیش ہوں اور نگران وزیراعلیٰ کے اختیارات پر معاونت کریں ۔