تھانہ نذر آتش کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج

06-16-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا جبکہ دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں جبکہ چار ملزمان کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔